وزیر اعظم نریندر مودی، عظیم تمل شاعر اور مجاہد آزادی سُبرامنیا بھارتی کے مکمل کام کا، ایک جریدہ جاری کیا۔
جناب مودی نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر کہا کہ سبرامنیا بھارتی ایک بصیرت افروز شاعر، ایک مصنف، مفکر، مجاہد آزادی اور سماجی مصلح تھے جن کی تصانیف نے لاتعداد لوگوں میں حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھایا۔ اِس جریدے میں سُبرامنیا بھارتی کی تحریروں کی اشاعتوں، وضاحتوں، دستاویزات، پس منظر کی معلومات اور فلسفیانہ پیشکش کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔