ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 19, 2024 5:06 PM

printer

وزیراعظم نے عالمی لیڈروں کے ساتھ کئی اہم میٹنگ کیں

وزیراعظم نریندرمودی نے برازیل کے شہر Rio De Janeiro میں جی۔20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی لیڈروں کے ساتھ کئی اہم میٹنگ کیں۔ وزیراعظم نے آج سوشل میڈیا پر سلسلے وار پوسٹ کے ذریعہ اِن ملاقاتوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جنوبی کوریا کے صدر Yoon Suk Yeol اور یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے بارے میں بتایا۔ یوروپی یونین کی صدر کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیراعظم نے بتایا کہ بھارت، عالمی بہتری کیلئے یوروپی یونین کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے بھارت-انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے تناظر میں کامرس، صحت اور سیکورٹی کے شعبے میں روابط بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دوسری طرف پرتگال کے وزیراعظم Luis Montenegro کے ساتھ ملاقات میں قابل تجدید توانائی، آلودگی سے پاک ہائیڈروجن اور دفاع کے شعبوں پر توجہ دی گئی۔ ناروے کے وزیراعظم Jonas Gahr Store کے ساتھ بات چیت میں تجارت، اقتصادی تعاون اور قابل تجدید توانائی اور سمندری معیشت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بھوک اور غریبی کے خلاف عالمی اتحاد لانچ کرنے پر برازیل کے صدر کی تعریف کی اور کہاکہ پوری دنیا کے کمزور طبقوں کو اوپر اٹھانے کیلئے اس اہم قدم کی بھارت پوری طرح مدد کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں