August 31, 2024 2:52 PM

printer

وزیراعظم نے ضلع عدلیہ کے بارے میں قومی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ اُنہوں نے خواتین کے خلاف زیادتیوں سے متعلق معاملات میں جلد فیصلے اور سخت قوانین کی ضرورت کو اُجاگر کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف زیادتیاں اور بچوں کے تحفظ کے معاملات معاشرے کیلئے گہری تشویش کے باعث ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ خواتین کے تحفظ کیلئے ملک میں بہت سے سخت قوانین بنائے گئے ہیں، لیکن ضرورت اِس بات کی ہے کہ اُنہیں اور زیادہ سرگرم کیا جائے۔ جناب مودی نے کہاکہ خواتین کے خلاف زیادتیوں کے معاملات کے بارے میں جتنی جلد فیصلے ہوں گے، اُتنا ہی زیادہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ وزیر اعظم نے یہ بات آج  نئی دِلی میں بھارت منڈپم میں ضلع عدالتوں کی دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ جناب مودی نے کہاکہ سپریم کورٹ کی 75 سالہ تاریخ نے مادرِ جمہوریت کے طور پر بھارت کی عظمت کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ بھارت کے عوام نے کبھی بھی سپریم کورٹ یا بھارت کے عدالتی نظام پر کوئی سوال نہیں اٹھایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ کے قیام کے مادرِ جمہوریت کے طور پر 75 سال پورے ہونے سے بھارت کی عظمت اور وقار مزید بڑھ گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارتی جمہوریت میں عدلیہ کو آئین کا محافظ سمجھا جاتا ہے اور یہ بذاتِ خود ایک بڑی   ذمہ داری ہے۔ اوّل شہری، اوّل عظمت اور اوّل انصاف ہی قوانین کی روح ہے۔

وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے قیام کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک ٹکٹ کی نقاب کشائی کی اور سکہ بھی جاری کیا۔ اِس دو روزہ کانفرنس کا اہتمام سپریم کورٹ نے کیا ہے اور اِس کے پانچ اجلاسوں کے دوران ضلع عدلیہ سے وابستہ بہت سے معاملات پر غور کیا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں