وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اے آئی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کررہا ہے تاکہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے اس سے استفادہ کیا جاسکے۔ جناب مودی نے ملکوں سے زور دے کر کہا کہ وہ بھارت آئیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں اور بھارت کے نوجوانوں کی صلاحیت کو آزمائیں۔ وزیراعظم نے یہ بات پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کے موقع پر گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہی۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں گوگل کے سی ای او نے کہا کہ انہوں نے اُن اے آئی مواقع کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جو بھارت میں پیدا ہوں گے اور بھارت میں ڈیجیٹل تبدیلی پر مل کر کام کرنے کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی۔