وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے ان کے ہم منصب اینتھینی البینیز نے ریو ڈی جنییرو میں کَل جی ٹوئنٹی سمٹ سے الگ دوسری بھارت آسٹریلیا سالانہ سمٹ منعقد کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، ہنرمندی، کھیل کود، خلا، موبیلٹی اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات سمیت جامع دفاعی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کو دہرایا۔
انہوں نے قابل تجدید توانائی کے میدان میں شراکت داری شروع کئے جانے کا خیرمقدم کیا۔ جیسا کہ پہلی بھارت آسٹریلیا سالانہ سمٹ میں اتفاق رائے ہوا تھا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات چیت انتہائی سود مند رہی اور مستقبل کے شعبوں میں توجہ مرکوز رہے گی، جس سے عالمی ترقی اور دیرپائیگی کو فروغ حاصل ہوگا۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھینی البینیز نے کہا کہ اس نئی شراکت داری سے قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دو طرح سے اضافہ ہوگا۔ یہ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا قابل تجدید توانائی کی ترسیل کو آگے بڑھانے پر زیادہ کام کررہے ہیں تاکہ مضرِ صحت گیسوں کا اخراج مکمل طور پر ختم کیا جاسکے۔X