وزیراعظم نریندر نے اٹلی کے اپولیا میں جاری جی سات چوٹی کانفرنس کے پس منظر میں جاپان کے وزیراعظم فومیوکشیدا سے دوطرفہ ملاقات کی۔ اس درمیان وزیراعظم مودی نے کہا کہ ان کی تیسری مدت کار کے دوران جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو ترجیح دی جاتی رہے گی۔ بھارت اور جاپان، ممبئی-احمدآباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ اور بھارت-جاپان صنعتی مسابقتی ساجھیداری سمیت کئی اہم شعبوں میں اشتراک کررہے ہیں۔ دوونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہوئی اس ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری اشتراک کے کاموں کا جائزہ لینے کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔×
Site Admin | June 15, 2024 9:48 AM