June 13, 2024 10:12 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی G-7 سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آج اٹلی روانہ ہوں گے

وزیراعظم نریندر مودی کَل سے شروع ہونے والی جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج اٹلی کے شہر Apulia کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ نئی دلّی میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے کہاکہ بھارت کو اوٹ ریچ ملک کے طور پر کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ لگاتار تیسری مدت کیلئے اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس دورے سے بھارت کیلئے اہمیت کے حامل امور پر جی سات سربراہ کانفرنس میں دنیا کے دیگر لیڈروں کے ساتھ ساتھ عالمی جنوب کے لیڈروں کے ساتھ بھی بات چیت کرنے کا ایک موقع حاصل ہوگا۔

جی-سات گروپ 1973 کے توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے معاشی اور اقتصادی تعاون کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ یہ امریکہ، کناڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ پر مشتمل ہے۔ جی-سات سربراہ کانفرنس میں یہ بھارت کی گیارہویں شرکت ہوگی اور وزیراعظم نریندر مودی کی اس سربراہ کانفرنس میں لگاتار پانچویں مرتبہ شرکت کریںگے۔ تین روزہ جی-سات سربراہ کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اوٹ ریچ اجلاس میں کَل شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں مصنوعی ذہانت، توانائی، افریقہ اور بحر روم سے متعلق امور پر توجہ دیں گے۔ سربراہ کانفرنس کے موقع پر توقع ہے کہ وزیراعظم جی-7 ملکوں کے ساتھ باہمی میٹنگیں کریں گے۔

جناب مودی اٹلی کے اپنے ہم منصب  Giorgia Meloni کے ساتھ باہمی میٹنگ کریں گے۔ دونوں وزراء اعظم نے پچھلے سال ابوظہبی میں کوپ-28 سربراہ کانفرنس کے دوران ملاقات کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں