ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 11, 2024 10:02 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی گریٹر نوئیڈا میں SEMICON انڈیا 2024 کا افتتاح کرنے والے ہیں

وزیراعظم نریندر مودی آج گریٹر نوئیڈا میں SEMICON India 2024 کا افتتاح کریں گے۔ اِس تین روزہ تقریب کا موضوع ہے ”سیمی کنڈکٹر کے مستقبل کی تشکیل“

کانفرنس میں سیمی کنڈکٹر سے متعلق بھارت کی حکمت عملی اور پالیسی کا اظہار کیا جائے گا جس کا مقصد بھارت کو سیمی کنڈکٹر کا ایک عالمی مرکز بنانا ہے۔

SEMICON India میں، سیمی کنڈکٹر کی بڑی عالمی کمپنیوں کے سرکردہ رہنما شرکت کریں گے۔ اِس کانفرنس میں سیمی کنڈکٹر صنعت کے عالمی رہنما، کمپنیاں اور ماہرین شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں 250 سے زیادہ نمائش کار     اور 150 مقررین شرکت کریں گے۔ بھارت، سیمی کنڈکٹر تیار کرنے کے ایک ایکو نظام کی تعمیر کا پابند ہے اور وہ، الیکٹرانکس پر توجہ دیتے ہوئے ٹیکنالوجی کے انقلاب کی قیادت کر رہا ہے۔ سیمی کنڈکٹرس کا استعمال تقریباً سبھی شعبوں میں ہے، جس میں مواصلات، دفاع، automobiles اور کمپیوٹر کے کَلپُرزے شامل ہیں۔ بھارت کا سیمی کنڈکٹر کے عالمی شعبے کی ترقی میں ایک بڑا رول ہے اور سیمی کون انڈیا سے، بھارت میں سیمی کنڈکٹر سے متعلق ایکو نظام کو تشکیل دینے کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔

اِس سے پہلے کَل وزیراعظم مودی نے نئی دلّی میں اپنی رہائش گاہ پر سیمی کنڈکٹر سے متعلق ایگزیکٹو کی گول میز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے، خاص طور پر کہا کہ بھارت میں، الگ الگ طرح کے سیمی کنڈکٹر سپلائی کرنے کے سلسلے میں ایک بھروسے مند شراکت دار بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیمی کنڈکٹر، ڈیجیٹل دور کی بنیاد ہے اور وہ دن دور نہیں، جب سیمی کنڈکٹر کی صنعت، بنیادی ضرورتوں کیلئے بھی لازمی ہوجائے گی۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہاکہ جمہوریت اور ٹیکنالوجی مل کر، انسانیت کی بھلائی کو یقینی بناسکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ بھارت، سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں اپنی عالمی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے، اِس راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم نے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ بھارتی حکومت امید کے مطابق اور ایک پائیدار پالیسی نظام پر عمل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہر قدم پر اِس صنعت کی مدد کرنا جاری رکھے گی جس میں ’میک اِن انڈیا‘ اور          Make For The World پر توجہ دی گئی ہے۔

سیمی کنڈکٹر کے سرکردہ CEOs نے، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کی اور اُن کی قیادت کو سراہا۔

NXP سیمی کنڈکٹرس کے CEO، Kurt Sievers نے کہا کہ اُنھیں وزیراعظم مودی جیسے، سیاسی رہنما سے ملاقات کرنی ہے جو سیمی کنڈکٹر صنعت کے ماہر بھی ہیں۔

Jacobs کے سی ای او Bob Pragada نے کہا کہ جناب مودی بھارت کو عالمی سطح پر اوپر لے جا رہے ہیں اور یہ بھارت اور دنیا دونوں کی ضرورت ہے۔

IMEC کے  سی ای او Luc Van Den Hove نے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی کی قیادت سے کافی متاثر ہیں، جس سے سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت کو ایک پاور ہاؤس بنانے کے پختہ ارادے کا اظہار ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں