وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں 2024 میں بھارت کی شاندار تہذیبی وراثت اور ثقافتی فخر کی روایت رہی۔ ایودھیا میں رام مندر میں شری رام للٰہ کی پران پرتشٹھا ایک روحانی اور ثقافتی موقع تھا۔ ابوظبی میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے BAPS مندر کا افتتاح بھارت کی ثقافتی سفارت کاری میں ایک تاریخی لمحہ تھا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں یہ پتھر کا روایتی پہلا ہندو مندر ہے اور اِسے قدیم ہندو تعمیراتی اصولوں یا شلپا شاستر کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔x
ایک رپورٹ
V/C Suparna
سال 2024 میں بھارت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی نظریہ ساز قیادت میں اپنی تہذیبی میراث کے تحفظ اور اُن کا جشن منانے میں یادگار نقوش چھوڑے ہیں۔ حکومت کی کوششوں کی بدولت آسام کے Moidams کو بھارت کا 43 واں یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ تسلیم کیا گیا، جو بھارت کی ثقافتی میراث کی عالمی اہمیت ظاہر کرتا ہے۔ وہیں کروکشیتر میں انوبھو کیندر کے افتتاح نے مہا بھارت اور بھگوت گیتا جیسے قدیم مجسموں کو دوبارہ زندہ کر دیا۔
مالی سال 2023-24 میں کھادی اور ولیج انڈسٹری کمیشن کا ٹرن اوور ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا اور آتم نربھر بھارت کو اپناتے ہوئے دس لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئیں۔ سال 2024 بھارت کی لسانی تنوع کے جشن کا بھی سال رہا، جہاں آسامی، بنگالی، مراٹھی، پالی اور پراکرت جیسی زبانوں کو کلاسیکل زبانوں کا درجہ دیا گا۔ بھارت اب 13 جنوری سے 26 فروری کے درمیان پریاگ راج میں مہا کُمبھ میلہ 2025 کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اِس مذہبی تقریب میں 45 کروڑ عقیدتمندوں کی شرکت متوقع ہے۔