August 20, 2024 9:37 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی کَل پولینڈ اور یوکرین کے تین روزہ دورے

وزیراعظم نریندر مودی کَل پولینڈ اور یوکرین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ کَل شام نئی دلی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے وزارت خارجہ میں سکریٹری مغرب تنمے لال نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دورہ ہوگا کیونکہ بھارت کے وزیراعظم 45 برس بعد پولینڈ کا دورہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہو رہے ہیں۔

جناب لال نے کہا کہ وزیراعظم مودی، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کی دعوت پر اِس ماہ کی 23 تاریخ کو یوکرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بھی ایک تاریخی دورہ ہوگا کیونکہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 30 سے زیادہ برس کے بعد بھارتی وزیراعظم پہلی مرتبہ یوکرین جا رہے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں