ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 2, 2025 4:10 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی کَل دلّی میں، کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی کَل دلّی میں، کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جناب مودی  قومی راجدھانی کے اشوک وِہار میں جھگی جھونپڑی میں رہنے والے افراد کیلئے تقریباً ایک ہزار 700 نئے تعمیر کردہ فلیٹس کا افتتاح کریں گے اور اہل مستفیدین کو ان فلیٹوں کی چابیاں سونپیں گے۔ جناب مودی نئے طور پر تیار کردہ دو شہری پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے، ان میں نوروجی نگر میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور سروجنی نگر میں عام زُمرے کے رہائشی مکانات GPRA، ٹائپ ٹو کوارٹرس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم دوارکا میں تقریباً 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ CBSE کے اِنٹی گریٹڈ آفس کمپلیکس کا بھی افتتاح کریں گے۔ وہ دلّی یونیورسٹی میں 600 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے تین نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں