وزیراعظم نریندر مودی کَل آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک اور بیرونِ ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام پر 117واں نشریہ ہوگا۔ یہ آکاشوانی اور دوردرشن، اے آر نیوز ویب سائٹ اور نیوز آن اے آئی آر موبائل ایپ کے تمام تر نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا۔ اِسے اے آئی آر نیوز، ڈی ڈی نیوز، پی ایم او اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے یوٹیوب چینلس پر بھی براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
آکاشوانی ہندی نشریے کے بعد فوراً بعد اِس پروگرام کو علاقائی زبانوں میں نشر کرے گا۔x