Dominica نے Guyana میں بھارت CARICOM سربراہ میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Dominica نے کووڈ19- وبا کے دوران اُس کے تئیں اشتراک اور بھارت اور Dominica کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں عہد بستگی کے حوالے سے وزیراعظم مودی کو Dominica ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Dominica کی صدر Sylvanie Burton اِس ماہ کی 19 اور 21 تاریخ کو Guyana کے جارج ٹاؤن میں منعقد ہونے والی بھارت Caricom سربراہ میٹنگ میں انہیں اِس اعزاز سے نوازیں گی۔
اِس اعزاز سے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں Dominica کیلئے حفظانِ صحت، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھارت کی مدد کو تسلیم کئے جانے کے اظہار کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر وزیراعظم کے آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کی خاطر اقدامات اور پائیدار ترقی کے فروغ کے سلسلے میں اُن کا کردار بھی نمایاں ہوتا ہے۔×