وزیراعظم نریندر مودی کل سے جھارکھنڈ، گجرات اور اوڈیشہ کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ جناب مودی کَل جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے اور ٹاٹانگرجنکشن ریلوے اسٹیشن پر ٹاٹانگرپٹنہ وندے بھارت ٹرین سمیت چھ وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ جناب مودی 660 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اورانہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ جناب مودی ٹاٹانگر میں 20 ہزار پردھان منتری آواس یوجنا دیہی کے مستفیدین کو منظوری نامے بھی تقسیم کریں گے۔
وزیراعظم پیر کے روز گجرات کے گاندھی نگر میں پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے مستفیدین سے بھی بات چیت کریں گے۔
وہ گاندھی نگر کے مہاتما مندرمیں چوتھی Global Renewable Energy Investors Meet اور ایکسپو (آر ای انویسٹ)کا بھی افتتاح کریں گے۔وزیراعظم احمدآباد ریلوے میٹرو پروجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے اور سیکشن ون میٹرواسٹیشن سے گفٹ سٹی میٹرو اسٹیشن تک میٹرو سے جائیں گے۔
شام میں وزیراعظم احمدآباد میں آٹھ ہزارکروڑروپے سے زیادہ مالیت کے کثیر ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے اور سنگ بنیادرکھیں گے۔ منگل کے روز 17ستمبر کو وزیر اعظم اوڈیشہ جائیں گے، جہاں وہ پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
جناب مودی بھوبنیشور اوڈیشہ میں تین ہزار آٹھ سو کروڑروپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ ××