ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 7, 2024 9:52 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی کل سے تین روزہ سرکاری دورے پر روس اور آسٹریا کیلئے روانہ ہوں گے

اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جناب مودی روس بھارت کے درمیان 22 ویں سالانہ سربراہ کانفرنس کیلئے   روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دعوت پر ماسکو جائیں گے۔ دونوں رہنما دونوں ملکوں کے درمیان کثیر رخی تعلقات کے تمام امور کا جائزہ لیں گے اور آپسی مفاد کے عصری علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہئ خیال کریں گے۔

روس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم منگل کو آسٹریا پہنچیں گے۔ یہ 41 سال کے بعد کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔ جناب مودی ماسکو کے ساتھ ساتھ ویانا میں بھارتی برادری کے ارکان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

بھارت اور روس کے درمیان 22ویں سالانہ چوٹی کانفرنس، جناب مودی اور جناب پوتن کو دو طرفہ معاملات پر محیط موضوعات کا احاطہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ان میں دفاع، تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری رابطے، توانائی کے شعبے میں تعاون، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت اور عوام سے عوام رابطوں کے معاملات شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنما باہمی مفادات کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر اپنے نظریات مشترک کریں گے۔ دونوں رہنما BRICKS، G-20, SCO، مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس اور اقوام متحدہ جیسے گروپوں میں دو طرفہ مصروفیات کا بھی جائزہ لیں گے۔

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں جناب مودی آسٹریا کا دورہ کریں گے جہاں وہ وِیانا میں آسٹریا کے صدر Alaxander Van der Bellen  اور چانسلر Karl Nehammer سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اور چانسلر، بھارت اور آسٹریا کے تجارتی رہنماؤں سے خطاب بھی کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں