وزیر اعظم نریندر مودی کَل سے دو ملکوں تھائی لینڈ اور سری لنکا کے دورے پر رہیں گے۔ وہ بینکاک میں BIMSTEC کی چھٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے تھائی لینڈ کی وزیر اعظم Paetongtarn Shinawatra سے بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما باہمی تعاون کا جائزہ لیں گے، علاقائی معاملات پر تبادلہئ خیال کریں گے اور اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ اس جمعے کو ہونے والی BIMSTEC کی چھٹی سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے ’ایک خوشحال، لچکدار اور کھلا BIMSTEC‘۔ اس سربراہ کانفرنس میں 2030 کا بینکاک ویژن اختیار کیا جائے گا۔
بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان تاریخی دوطرفہ تعلقات ہیں اور دونوں کے تہذیبی، ثقافتی اور مذہبی رشتے بھی ہیں۔ تھائی لینڈ، بھارت کا ایک بحری پڑوسی، مشرقی ملکوں سے رابطہ بڑھانے کی پالیسی اور بھارت بحرالکاہل کے نظریے کیلئے ایک اہم شراکت دار اور BIMSTEC میں انتہائی اہم ساجھیدار ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت تقریباً 15 ارب ڈالر کی ہے۔ BIMSTEC میں بھارت کی توجہ ادارے اور صلاحیت سازی، سکیورٹی کو مستحکم کرنے اور کنکٹی وٹی کو بڑھانے پر مرکوز رہے گی۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ 2019 میں اُن کے پچھلے دورے کے بعد دوطرفہ تعلقات کو مثبت سمت دینے کا موقع فراہم کرے گا۔
تھائی لینڈ کے بعد وزیر اعظم مودی سری لنکا کے صدر Anura Kumara Dissanayaka کی دعوت پر سری لنکا کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ جناب مودی سری لنکا کے صدر کے ساتھ بات چیت میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیں گے اور بعد میں انورادھا پورہ جائیں گے، جہاں وہ بھارت کی مالی مدد یافتہ ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔×