ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 13, 2025 10:08 AM | PM Haryana

printer

وزیراعظم نریندر مودی کل امبیڈکر جینتی کے موقع پر ہریانہ میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی امبیڈکر جینتی کے موقع پر کل ہریانہ کا دورہ کریں گے۔ وہ صبح Hisar جائیں گے اور حسار سے ایودھیا کے لیے کمرشیل پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور حسار ہوائی اڈّے کی نئی ٹرمنل عمارت کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ جناب مودی ایک عوامی جلسے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم یمنا نگر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے اور اس موقع پر ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

ہر شخص تک بجلی پہنچنے کے ویژن کے ساتھ خطّے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے کی غرض سے وزیر اعظم  یمنا نگر میں دین بندھو چھوٹو رام حرارتی بجلی پلانٹ کا 800 میگاواٹ کا جدید حرارتی بجلی یونٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ 233 ایکڑ رقبے میں پھیلا یہ یونٹ ہریانہ کو بجلی کے شعبے میں خود کفیل بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔ اسے 8 ہزار 470 ہزار کروڑ روپے کی مالیت سے تیار کیا جائے گا اور یہ پوری ریاست میں بلا رکاوٹ بجلی کی سپلائی کو پورا کرے گا۔

آرگینِک بائیو ایگرو وسائل دھان GOBARDhan اسکیم کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم یمنا نگر میں مبارک پور میں ایک Compressed بائیو گیس پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

جناب مودی Bharatmala Pariyojana کے تحت تقریباً  ایک ہزار 70 کروڑ روپے مالیت کا 14 اعشاریہ 4 کلو میٹر ریواڑی بائی پاس پروجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس سے ریواڑی شہر میں بھیڑ بھاڑ کم ہوگی اور دلّی سے Narnaul کے سفر کا وقت کم ہو کر ایک گھنٹے رہ جائے گا۔ اس کے علاوہ خطّے میں معاشی اور سماجی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں