ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 5, 2025 10:11 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اختراع میں سرمایہ کاری ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ سرکار نے عوام، معیشت اور اختراع کو اتنی ہی ترجیح دی ہے، جتنی کہ سرمایہ کاری میں بنیادی ڈھانچے اور صنعتوں کو دی گئی ہے۔ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار پر بجٹ کے بعد کے ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام میں سرمایہ کاری کا ویژن تین ستونوں تعلیم، ہنرمندی اور حفظان صحت پر مبنی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا مستقبل اختراع میں سرمایہ کاری پر مشروط ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مصنوعی ذہانت کے پاس بھارتی معیشت میں کئی لاکھ کروڑ روپے کا تعاون  کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے اِس سمت تیزرفتاری کے ساتھ پیش قدمی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیلی میڈیسین کی سہولت کی توسیع تمام ابتدائی صحت مراکز تک کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ میں گھریلو اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بہت سارے فیصلے کیے گئے ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ سرکار نے اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے اِس پروجیکٹ میں کئی اقدامات کیے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی مخصوص رقم رکھی گئی ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں