ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 5, 2024 9:45 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی پیر کو روس کے دو دن کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 8 تاریخ کو روس کے دو دن کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ جناب مودی، روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر ماسکو جا رہے ہیں جہاں وہ 22 ویں بھارت- روس سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ دونوں لیڈر، موجودہ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ جناب مودی اِس کے بعد 9 تاریخ کو Austria کے دورے پر جائیں گے۔ گزشتہ 41 سال میں کسی بھارتی وزیراعظم کا Austria کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ جناب مودی وہاں کے صدر سے ملاقات کریں گے اور چانسلر کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جناب مودی اور آسٹریا کے چانسلرKarl Nehammer دونوں ملکوں کے کاروباری رہنماؤں سے خطاب بھی کریں گے۔  وزیراعظم نریندر مودی ماسکو اور ویانا میں بھارتی برادری کے لوگوں سے بھی ملیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں