ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 12, 2025 2:30 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی پیرس میں فرانس کے صدر ایمونوئل میخواں کے ساتھ اب سے کچھ دیر بعد مارسلے میں بھارت کے پہلے نئے قونصل خانے کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح سویرے جنوبی فرانس میں Marseille پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کے دورے کی خبریں دینے والے ہمارے نامہ نگارنے آج Marseille میں اُن کی مصروفیات کے بارے میں بتایا۔

وزیراعظم نریندر مودی، پیرس میں اپنے اعلیٰ سطح کی بہت سی مصروفیات کے بعد فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں کے ساتھ Marseille پہنچ گئے ہیں۔ یہاں پہنچنے پر بھارتی برادری نے وزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا۔

وزیراعظم مودی اور صدر میخواں، اپنی مضبوط شراکت داری کو جاری رکھتے ہوئے آج کئی اہم تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ دونوں رہنما، Marseille  میں، پہلے بھارتی قونصل خانے کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔

اس اقدام سے جنوبی فرانس میں بھارتی برادری کے لیے نہ صرف قونصل خانے کی خدمات میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ”بھارت  – مشرقِ وسطیٰ۔ یوروپ اقتصادری راہداری“ میں بھی ایک اہم رول ادا کرے گا۔

وہ ”بین الاقوامی حرارتی نیوکلیائی تجرباتی ری ایکٹر“ بھی جائیں گے، جو ایک کثیر ملکی پہل ہے اور جس میں بھارت اور فرانس بھی شامل ہیں اور اِس پہل کا مقصد عالمی مفاد کے لیے نیوکلیائی توانائی کو فروغ دینا ہے۔

بھارت اِس پروجیکٹ میں 2005 میں باضابطہ طور پر شامل ہوا تھا اور اِس دورے سے صاف ستھری توانائی کے تئیں بھارت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ دونوں رہنما اُن بھارتی فوجیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے جنھوں نے پہلی اور دوسری جنگِ عظیم میں اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔

فرانس میں اپنی مصروفیات کے بعد وزیراعظم مودی آج دیر گئے امریکہ کے دو روزہ دورے پرروانہ ہوں گے۔ وہ صدر ڈونلڈٹرمپ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں