وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک کو ہر طرح کے موسم کے لئے تیار اور آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ ملک بنانے کے لئے مشن موسم کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نے نئی دلی کے بھارت منڈپم میں، بھارتی محکمہئ موسمیات IMD کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے دوران اس مشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ہر طرح کے موسم کے لئے تیار اور آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ ملک بنانے کے لئے مشن موسم کا آغاز کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پیش رفت پائیدار مستقبل اور مستقبل کیلئے تیار رہنے سے متعلق بھارت کے عزم کی عکاس ہے۔
وزیراعظم نے یہ کہتے ہوئے IMD کے 150 سال طویل سفر کی تعریف کی کہ یہ صرف بھارتی محکمہئ موسمیات کا سفر نہیں ہے بلکہ یہ ملک میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کا پروقار سفر ہے۔ انھوں نے کہا کہ IMD نے ان 150 سال کے دوران کروڑوں بھارتیوں کی خدمت ہی نہیں کی ہے بلکہ وہ ملک کے سائنسی سفر کی ایک علامت بن گیا ہے۔
وزیراعظم مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سبھی کے لئے پیشگی وارننگ اقدام کے تحت 90 فیصد آبادی آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب کوئی بھی پچھلے اور آنے والے دس دن کے موسم کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فوری طور پر اپڈیٹ سے سیکورٹی میں اضافہ ہوتا ہے اور زراعت اور سمندری معیشت جیسے شعبے مضبوط ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے اثر کو کم کرنے کیلئے موسمیاتی سائنس زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم مودی نے اجاگر کیا کہ بھارت کے موسمیات محکمے میں ہوئی پیش رفت سے قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے پوری دنیا کو فائدہ ہوا ہے۔ انھوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ بھارت کا بادل پھٹنے سے متعلق جانکاری دینے والا سسٹم نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو اطلاعات فراہم کرتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت وِشو بندھو کے طور پر قدرتی آفات کے دوران دوسرے ملکوں کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ کھڑا ہے۔ انھوں نے اس بات کا اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت عالمی خدمات اور سیکورٹی میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارضی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے موسم کی پیش گوئی کرنے کی بھارت کی صلاحیتوں میں ہوئی اہم پیش رفت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے دس سال میں پیش گوئی کے صحیح ہونے میں 50 فیصد بہتری آئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے IMD کے 150 سال کی یاد میں ایک یادگاری سکّہ جاری کیا۔ انھوں نے موسم اور آب و ہوا کی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے IMD کے دستاویز، ویژن 2047 کا بھی اجراء کیا۔ اس دستاویز میں موسمیاتی پیش گوئی، موسم اور آب و ہوا کی تبدیلیوں کے انتظام کے منصوبے شامل ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مشن موسم کا مقصد موسم کی تبدیلیوں پر نگاہ رکھنے والی جدید ترین ٹیکنالوجیوں اور سسٹمز تیار کرنے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔ اس کے ذریعے آب و ہوا کی تبدیلیوں پر نگاہ رکھنے والے ہائی ریزولیشن کے آلات، جدید ترین راڈار اور سیٹلائٹس اور تیزی سے کام کرنے والے کمپیوٹرز نصب کئے جائیں گے۔ یہ مشن موسم اور آب و ہوا کے طریقہئ کار کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور ہوا کے معیار سے متعلق اعداد و شمار مہیا کرانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔x