September 6, 2024 2:48 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے شہر سورت میں، Jal Sanchaya جن بھاگیداری شروع کی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے شہر سورت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے Jal Sanchay جن بھاگیداری کا آغاز کیا۔ یہ قدم جل شکتی ابھیان: بھارت کے پانی کو محفوظ کرنے کی جاری مہم کے مطابق ہے، جس سے پانی کے طویل مدتی تحفظ کو یقینی بنانے کے پانی کے مشترکہ بندوبست کے جناب مودی کے وژن کا اعادہ ہوتا ہے۔ اِس قدم کے تحت شہریوں، مقامی اداروں، صنعتوں اور متعلقہ فریقوں کو گجرات میں تحریک دی جائے گی کہ وہ بارش کے پانی کو، محفوظ جگہوں پر جمع کریں۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حال ہی میں ملک میں شدید بارش ہوئی اور طوفان آئے ہیں اور ملک میں مشکل سے ہی کوئی جگہ ایسی ہے، جو اِس قدرتی آفت سے متاثر نہیں ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اِس بار گجرات کو بھی خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ البتہ ملک کے عوام نے منفرد انداز سے یکجا ہوکر اِس بحران کے وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ پانی کا تحفظ، محض کوئی پالیسی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک کوشش اور ایک بھلائی کا کام بھی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں