وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بلاسپور ضلعے کے موہ بھتا علاقے میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور وقف کیا، جِن کی لاگت 33 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ان پروجیکٹوں میں بجلی، سڑکیں، ریل، تیل اور گیس، تعلیم اور ہائوسنگ شامل ہے۔
ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ علاقوں میں امن کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے اور یہاں بہتر سڑکیں، بجلی، موبائل نیٹ ورکس اور حفظان صحت کی سہولیات ، دور دراز کے قبائلی علاقوں تک پہنچ رہی ہےں۔
اُنہوں نے اسکول دوبارہ کھولے جانے اور قبائلی ترقی کےلئے، دھرتی آبا جنجاتی اُتکرش ابھیان کے آغاز کا ذکر کیا۔
تقریب کے دوران جناب مودی نے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تین لاکھ مستفیدین کو چابیاں سپرد کیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس قدم سے لوگوں کو نہ صرف گھر فراہم ہوں گے بلکہ مقامی کاریگروں، تجارت پیشہ افراد اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ پیشہ وروں کے روز گار کے موقعوں میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے اَبھَن پور۔ رائے پور ریل سیکشن پر MEMU ٹرین خدمات کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ہائوسنگ اور شہری ترقی کے مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وِشنو دیو سائی نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔X