ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 10, 2024 10:12 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ، قومی راجدھانی خطہ اور اترپردیش کے لوگوں کیلئے کنکٹی وِٹی میں اضافہ کرے گا اور زندگی کی آسانی کو فروغ دے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ، قومی راجدھانی خطہ NCR اور اترپردیش کے لوگوں کیلئے کنکٹی وِٹی میں اضافہ کرے گا اور اُن کی زندگی میں آسانی کو فروغ دے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ اُن کی سرکار لوگوں کیلئے اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے اور اُن کی مزید خوشحالی کیلئے کنکٹی وٹی کی طاقت سے فائدہ اٹھانے کو یقینی بنانے کیلئے بہت سے اقدامات کررہی ہے۔

 پیش ہے ایک رپورٹ۔                                  V-C Aprajitha

گریٹر نوئیڈا میں واقع، نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے نے کل ایک تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا، جب اُس کی پہلی آزمائشی پرواز نے کامیاب لینڈنگ کی اور اُسے باضابطہ طور پر پانی کی بوچھار کے ذریعہ سلامی دی گئی۔ دلّی سے آنے والی اس آزمائشی پرواز نے دوپہر ڈیڑھ بجے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔ اس جہاز پر ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے حکام اور تکنیکی ماہرین سوار تھے۔ ہوائی اڈے کے کام کاج کی تیاری کو جانچنے کیلئے یہ ایک اہم قدم تھا۔ جہاز پر سوار ٹیم نے طیارے کی پرواز، لینڈنگ کے مراحل کے دوران جامع تکینکی ڈیٹا کو اکٹھا کیا، تاکہ ہوائی اڈے کے مؤثر کام کاج کو یقینی بنایا جاسکے۔ آزمائشی پروازوں کا سلسلہ 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ہوائی اڈے سے پہلی کمرشیل پرواز کے اپریل 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ تکمیل کے بعد یہ ہوائی اڈہ ایشیاء کا چوتھا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بن جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں