وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا ماحولیات اور تفویضِ اختیارات کے لیے فیشن کے تصور کو اپنا رہی ہے اور بھارت اس سلسلے میں قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ تسلسل، کپڑوں کی بھارتی صنعت کا ہمیشہ ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ انھوں نے اِس سلسلے میں کھادی، قبائلی کپڑے اور ملبوسات اور قدرتی رنگوں کے استعمال کی مثال دی۔
کَل شام نئی دلی میں بھارت منڈپم میں، بھارت ٹیکس 2025 میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی روایتی مستحکم تکنیک، جدید ترین ٹیکنالوجیز کی وجہ سے فروغ پا رہی ہے، جس سے کاریگروں، بُنکروں اور اِس صنعت سے وابستہ لاکھوں خواتین کو فائدہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد کپڑے کی برآمدات کو 2030 تک 9 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچانا ہے جبکہ یہ فی الحال تین لاکھ کروڑ روپے ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اعلیٰ درجے کے Carbon Fibre کی سمت پیش قدمی کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومت کپڑے کی صنعت کے شعبے کے لیے لوگوں کو ہنرمند بنانے پر کام کر رہی ہے۔
بھارت ٹیکس 2025 ایک بڑی عالمی تقریب ہے جو 14 سے 17 فروری تک منعقد کی جا رہی ہے۔