وزیر اعظم نریندر مودی نے گیانا کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو آگے بڑھانے کی خاطر جمہوریت کی اصل روح مل کر ترقی کرنے کیلئے بھارت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
عالمی سطح پر سفارتی رابطوں کے تحت ایک اور اہم موقعے پر جناب مودی نے گیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ یہ چودہواں ایسا موقع تھا جب وزیر اعظم مودی نے بیرونی ملکوں کی پارلیمنٹ میں بھارتی عوام کی جانب سے خطاب کیا تھا۔ انہیں بیرونی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ خطابات کرنے والے بھارتی وزیر اعظم کا اعزاز حاصل ہے۔ گزشتہ برسوں میں جناب مودی نے دنیا بھر میں Legislative چمپبرس میں تقاریر کی ہیں جن میں امریکہ سے لے کر یوروپ، افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیا شامل ہیں۔ اُن کے خطابات سے عالمی سطح پر بھارت کے بڑھتے اثر و رسوخ کا واضح طور پر اظہار ہوتا ہے۔
گیانا کے جارج ٹاؤن میں قومی ثقافتی مرکز میں بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں بھارت دسویں سب سے بڑی معیشت تھا اور محض دس برس میں یہ پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی نوجوانوں نے ملک کو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اَپ ایکو نظام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ترقی نہ صرف ترغیب کا باعث ہے بلکہ سب کی شمولیت پر مبنی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت کا ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ غریبوں کو بااختیار کررہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور گیانا کے درمیان مشترکہ طور طریقے دوستی کی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت، کھان پان اور کرکٹ بھارت اور گیانا کے مضبوط رابطوں کا سبب ہے۔ جناب مودی نے اپنی ثقافت اور روایات کے تحفظ کیلئے وہاں آباد بھارتی برادری کی ستائش کی۔ انہوں نے انہیں اپنے آبائی وطن آنے کی دعوت دی۔
گیانا کے صدر عرفان علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جناب مودی نے بھارت کو بلندی اور وقار عطا کیا ہے جو غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کئی ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک بھارت کی مثال دیتے ہیں۔ وہ ٹیکنالوجی، تحقیق و ترقی کیلئے بھارت کی جانب دیکھتے ہیں۔
جناب مودی نے جناب علی کے ہمراہ جارج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کی سرکردہ شخصیات سے بھی ملاقات کی۔