وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پوری دنیا بھارتی نوجوانوں کی صلاحیتوں کی جانب متوجہ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر عالمی رہنما یہ امیدکرتے ہیں کہ بھارتی نوجوان اور ہنرمند افرادی قوت اُن کے ممالک میں کام کرے۔ گجرات کے Vadtal میں شری سوامی نارائن مندر کی 200 سالہ تقریبات کے ایک پروگرام سے آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ عالمی سطح پر ہمارے نوجوانوں کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ایک ترقی یافتہ بھارت کے لیے بااختیار بننا چاہئے اور ہنرمند نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت بنیں گے۔
S/B PM Youth
وزیراعظم نے ملک کے عوام پر زور دیا کہ وہ ترقی یافتہ بھارت کے نظریے کو اپنائیں اور آئندہ 25 برس میں اس کی حصولیابی کے لیے سرگرمی سے تعاون کریں۔
وزیراعظم نے تعلیم، ہنرمندی کے فروغ، نشے کی لت سے نجات دلانے اور روحانیت اور جدیدیت کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی نسل کی تعمیر کے سلسلے میں سوامی نارائن کی گراں قدر خدمات کی بھی ستائش کی۔
اپنی حکومت کے ’وِکاس بھی اور وراثت بھی‘ کے بنیادی فلسفے کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنی وراثت اور میراث کا تحفظ کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔
یہ تقریبات جو 7 نومبر کو Pothi Yatra اور کلش یاترا سے شروع ہوئی تھیں 15 نومبر تک جاری رہیں گی۔
Site Admin | November 11, 2024 1:57 PM