وزیراعظم نریندر مودی نے فضائیہ کے یومِ تاسیس کے موقع پر بھارتی فضائی فوج کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہاکہ فضائیہ کو اُس کی دلیری اور پیشہ وارانہ صلاحیت، نیز ملک کے دفاع میں اُس کے رول کیلئے سراہا جاتا ہے، جو انتہائی قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں بھارتی فضائی فوج کی کامیابی کو اُجاگر کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ 21ویں صدی میں یہ کس طرح سب سے طاقتور فورسز میں سے ایک فورس بنی۔×
Site Admin | October 8, 2024 5:16 PM