وزیراعظم نریندرمودی نے زور دے کر کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کے اس دور میں مضبوط اور پُر عزم ہے، جہاں غلط معلومات اور بے بنیاد باتوں کا چلن ہے۔ ایک پرائیویٹ میڈیا ادارے کے ذریعہ منعقدہ لیڈر شپ سمٹ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے اجاگرکیا کہ ان کی سرکار ووٹ بینک کی سیاست سے دور رہتی ہے اورعوام کے ذریعہ عوام کے لئے ترقی کے منتر کے ساتھ کام کررہی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا مقصد بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے اور لوگوں نے سرکار پراپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔ دہشت گردی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وقت بدل گیا ہے اور اب دہشت گرد ہی ہیں جو اپنے ہی گھروں میں خود کو غیرمحفوظ محسوس کررہے ہیں۔ جناب مودی نے مزید اجاگرکیا کہ 2014میں ملک کا مرکزی
بجٹ تقریباََ سولہ لاکھ کروڑروپے تھا جو آج بڑھ کر 48 لاکھ کروڑروپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرمایہ خرچ اب گیارہ لاکھ کروڑروپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ نئے اسکولوں، تحقیقی سہولتی اداروں اور ریل کے شعبے کے لئے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایل پی جی گیس کنکشن بہت سے لوگوں کے لئے ایک دور کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ہر گھر میں گیس کنکشن فراہم کرنے کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 میں پورے ملک میں 14 کروڑ گیس کنکشن تھے، جو آج 30 کروڑسے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدام نے نہ صرف صفائی ستھرائی کو بہتر بنایا ہے بلکہ معیشت کو بھی فروغ دیا ہے اور بہت سے لوگوں کے لئے روز گار کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ جناب مودی نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ آزادی کے بعد
حکومتوں نے لوگوں میں خطرات مول لینے کے لئے درکار توانائی پیدا نہیں کی۔ پچھلے دس برس میں نوجوانوں میں خطرہ مول لینے کی مضبوط صلاحیت پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس ہیں اور نوجوان ملک کی شان بڑھانے کے لئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں آج کم سے کم دس کروڑ لکھ پتی دیدی ہیں۔
وزیراعظم نریندرمودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت عوام کی ترقی کے منتر کے ساتھ کام کررہی ہے اور لوگوں نے ثابت کر دیا ہے کہ جب عوام اپنی سرکار پر بھروسہ کرتے ہیں تو ترقی پر اس کا گہرا اثر پڑتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت ترقی کا ایسا ماڈل اپنا رہی ہے، جہاں سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کو آگے بڑھاتی ہے اور بالآخر ملک کے شہریوں کے وقار میں اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیریقینی کی صورتحال نے جموں وکشمیر کو سات دہائیوں تک تشدد کی لپیٹ میں رکھا، لیکن معاملہ آج اس کے برعکس ہے۔ ملک بھر کے اخبارات، خطے میں ریکارڈ توڑ ووٹنگ کی خبریں دے رہے ہیں۔ بوڈو ثقافتی فیسٹول کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بوڈو امن معاہدے سے لوگوں کی زندگی بدل گئی ہے۔ ×