ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 1, 2024 9:44 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ ملک میں آج ایک ایسی سرکار ہے جو سرحدوں پر زمین کے ایک انچ پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ ملک میں آج ایک ایسی سرکار ہے جو سرحدوں پر زمین کے ایک انچ پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ سرکار کی پالیسیاں مسلح افواج کے عزم کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔ جناب مودی گجرات کے کَچھ میں Creek علاقے میں Lakki Nala کے مقام پر BSF، فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے اظہار خیال کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے مسلح افواج کی قوت ارادی اور دلیری کو سراہا۔ جناب مودی نے کہاکہ سپاہیوں نے چیلنج سے بھرپور ہر طرح کے حالات میں شاندار کام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سکیورٹی اہلکار ملک کے دفاع کی خاطر سب سے ناموافق مقامات پر بھی پختہ عزم کے ساتھ  کھڑے رہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ سرکار خود کفالت کی بنیاد پر مسلح افواج کو جدید طرز پر ڈھالنے کیلئے کوششیں کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی سال 2014 سے ملک کے مختلف حصوں میں تعینات سپاہیوں کے ساتھ دیوالی مناتے     رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں