ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 5, 2024 9:56 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کناڈا میں ہندو مندر پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور کینیڈا کی حکومت سے انصاف اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے کہا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے کناڈا میں Brampton کے مقام پر انتہا پسندوں اور علیحدگی پسندوں کی جانب سے ایک ہندو مندر پر جان بوجھ کر کیے گئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے سفارت کاروں کو ڈرانے، دھمکانے کی بزدلانہ کوششیں کافی ہولناک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تشدد کی اس قسم کی کارروائیاں ملک کے عزم کو کبھی بھی کمزور نہیں ہونے دیں گی۔ جناب مودی نے کناڈا کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ انصاف کو یقینی بنائے اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھے۔

اِس سے پہلے خارجی امور کی وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کینیڈا کی حکومت سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا تھا کہ اس طرح کے حملوں سے پوجا ارچنا کے سبھی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت بھی یہ امید کرتا ہے کہ اس تشدد میں ملوث ملزsموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ایک بیان میں Ottawa میں بھارتی ہائی کمیشن نے Brampton Ontario میں قونصل خانے کے باہر رخنہ ڈالنے والی پُر تشدد کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں