ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیراعظم نریندر مودی نے کل نئی دلّی میں کارپوریٹ ایگزیکیٹو کی جاپان ایسوسی ایشن کے چیئرپرسنTakeshi Niinami کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد سے ملاقات کی

وزیراعظم نریندر مودی نے کل نئی دلّی میں کارپوریٹ ایگزیکیٹو کی جاپان ایسوسی ایشن کے چیئرپرسنTakeshi Niinami کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد سے ملاقات کی، تاکہ بھارت اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے کیلئے ان کے خیالات ونظریات حاصل کئے جاسکیں۔

بات چیت کے دوران دوطرفہ تجارت کو مستحکم کرنے، سرمایہ کاری کے موقعوں کو بڑھانے اور زراعت، بحری اشیاء، خلاء، دفاع، بیمہ، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے، شہری ہوا بازی، صاف ستھری توانائی، نیوکلیائی توانائی اور MSME شراکت داری جیسے کلیدی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت-جاپان کی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو اجاگر کیا اور ایک کاروباری دوستانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں