ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 18, 2024 2:41 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی ہے کہ ایک خاندان ڈاکٹر امبیڈکر کی وراثت کو ختم کرنے کیلئے گھٹیا حرکتوں میں ملوث رہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کانگریس پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پر رائے زنی کے خلاف اُس کے الزامات کی یہ کہتے ہوئے تنقید کی ہے کہ جناب امت شاہ نے بھارتی آئین کے معمار کی توہین کی کانگریس کی سیاہ تاریخ کو افشاں کردیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس جناب شاہ کی جانب سے پیش کئے گئے حقائق سے واضح طور پر حیران و پریشان ہے اور اِسی لئے وہ اِس طرح کی حرکتیں کررہی ہے۔ کَل راجیہ سبھا میں ڈاکٹر امبیڈکر پر جناب شاہ کی رائے زنی پر اپوزیشن کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اگر کانگریس اور اُس کا فرسودہ ایکو نظام یہ سوچتا ہے کہ اُن کا جھوٹ اُن کی حرکتوں کو خاص طور سے ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کو چھپا لے گا تو وہ دھوکے میں ہے۔

سوشل میڈیا پر سلسلے وار پوسٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے عوام نے گزرتے وقت کے ساتھ یہ مشاہدہ کیا ہے کہ کِس طرح ایک خاندان کی قیادت میں ایک پارٹی ڈاکٹر امبیڈکر کی وراثت کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن اوچھی حرکت اور درج فہرست ذات و قبائل کی تذلیل کرنے میں ملوث رہی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں