وزیراعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ میں 33 ہزار 700 سو کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ اِن اقدامات سے ہزاروں روزگار پیدا ہوں گے اور ریاست کی اقتصادی ترقی کو رفتار حاصل ہوگی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ میں 33 ہزار 700 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا ہے۔
بلاسپور میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ان اقدامات سے ہزاروں روزگار پیدا ہوں گے اور ریاست کی اقتصادی ترقی کو رفتار حاصل ہوگی۔ وزیراعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ پروجیکٹس بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے، ہاؤسنگ، تعلیم اور دیہی با اختیاری کے اُن کی حکومت کے ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔