September 23, 2024 2:38 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے نیویارک میں ٹیک کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو افسروں کے ساتھ گول میز میٹنگ میں شرکت کی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح نیویارک میں امریکہ کی سرکردہ Tech کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو افسروں کے ساتھ گول میز میٹنگ کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 21 ویں صدی میں تکنیک کا اہم رول ہے اور ہرشعبے میں تکنیک     پیش پیش ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ تکنیک اور جمہوریت کے درمیان توازن وقت کا تقاضہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمہوری اقدار اور تکنیک کا امتزاج انسانیت کی بہبود کی گارنٹی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کے بغیر تکنیک سے بحران کی فضا پیدا ہوتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں بڑی تعداد میں باصلاحیت افراد، جمہوریت اور مارکیٹ بھی ہے جو ایک منفرد بات ہے۔

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ CEOs نے بھارت کے تئیں جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اُس سے انہیں اچھا لگا ہے۔ جناب مودی نے اُن سے کہا کہ وہ اپنی رائے اور خیالات سے واقف کرائیں کیونکہ اس سے نئی پالیسیاں تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر گول میز میٹنگ کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

اِس گول میز میٹنگ میں شرکت کرنے والے سرکردہ لوگوں میں Adobe کے چیئرمین اور سی ای او Shantanu Narayen، گوگل کے CEO سندر پچائی، IBM کے CEO اروند کرشنا،  AMD کی صدرنشیں اور سی ای او Lisa Su اور Moderna کے چیئرمین Noubar Afeyan شامل ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مستقبل کی سربراہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔   اِس کانفرنس کا موضوع ہے، ’ایک بہتر کَل کیلئے کثیر ملکی طریقہ کار‘  کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم بہت سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے اور باہمی مفاد کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بیرون ملک آباد بھارتی برادری کو ’راشٹر دوت‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیشہ ملک کے مضبوط برانڈ ایمبیسڈر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات کَل رات نیویارک میں Long Island کے       Nassau Coliseum میں منعقدہ ایک تقریب میں بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بھارت-امریکہ دوطرفہ تعلقات میں بھارتی برادری کے رول کو سراہتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ دنیا کیلئے AI کا مطلب آرٹی فیشیل انٹلیجنس ہوتا ہے، لیکن اُن کا خیال ہے کہ AI سے امریکی – بھارتی جذبے کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے امریکی صدر جوبائیڈن کے تئیں شکریے کا اظہار کیا کہ انہوں نے اپنے گھر میں اُن کی میزبانی کی اور کہاکہ یہ، 140 کروڑ بھارتیوں کا اعزاز ہے۔

جناب مودی نے اعلان کیاکہ امریکہ کے شہر Boston اور لاس انجلس میں دو نئے بھارتی قونصل خانے کھولے جائیں گے۔ وزیراعظم نے یونیورسٹی آف Houston میں تمل مطالعات کیلئے، Thiruvalluvar شعبہ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

جناب مودی نے کہاکہ اُن کی حکومت کی سوچ اور طریقہ کار میں تبدیلی کے سبب، پچھلے 10 سال میں 25 کروڑ لوگوں کو غریبی کے دائرے سے نکالا گیا ہے۔

جناب مودی نے کہاکہ بھارت کے فائیو جی نیٹ ورک کے آغاز سے اب تک، دو سال کے دوران، امریکہ کے فائیوجی نیٹ ورک سے کہیں زیادہ توسیع پاچکا ہے اور بھارت، ملک میں ہی تیار کیے گئے 6 جی نیٹ ورک پر کام کر رہاہے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی دوطرفہ بات چیت میں، سیمی کنڈکٹر کا ایک نیا تیاری پلانٹ قائم کرنے کیلئے بہترین انتظامات کو سراہا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہاکہ اِس پلانٹ میں جدید ترین سینسنگ، مواصلات اور قومی سلامتی کیلئے طاقتور بجلی آلات،  آئندہ سلسلے کے ٹیلی مواصلات اور ماحول کیلئے سازگار توانائی کے طریقوں پر توجہ دی جائے گی۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایاہے کہ یہ بھارت-امریکہ سیمی کنڈکٹر Fab کارپوریشن، اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں