وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت گذشتہ ایک دہائی میں پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے، جبکہ پہلے وہ دسویں مقام پر تھا۔ انہوں نے یہ بات آج صبح دُوارکا کے یَشو بھومی میں انڈیا انرجی وِیک 2025 کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ جناب مودی نے اِس بات پر زور دیا کہ بھارت کی شمسی توانائی تیار کرنے کی صلاحیت میں 32 گُنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ بھارت شمسی توانائی پیدا کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ غیرفوصل ایندھن توانائی کی صلاحیت تین گُنی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، پیرس جی ٹوئنٹی کے سمجھوتوں کے نشانوں کو حاصل کرنے والا پہلا ملک ہے۔
وزیر اعظم مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت نہ صرف خود ترقی کررہا ہے بلکہ دنیا کی ترقی میں بھی مدد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی توانائی کا شعبہ اِس کامیابی کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔
وزیر اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ میک اِن انڈیا پہل کے تحت ملک نے مقامی سپلائی سلسلے اور مقامی طور پر مینوفیکچرنگ کو مستحکم کئے جانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔x