وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پریاگ راج کے مہا کمبھ میں سنگم میں پوَتر ڈبکی لگائی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ سنگم میں اسنان ایک روحانی احساس کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگم میں پَوتر ڈبکی لگانے والے کروڑوں افراد کی طرح وہ بھی عقیدت کے جذبے سے پوری طرح سرشار ہوئے۔ جناب مودی نے تمنا کی کہ ماں گنگا سبھی ہموطنوں کو امن، خوشحالی، فراست، اچھی صحت اور بھائی چارے کا آشیرواد دے۔
زیراعظم نریندر مودی اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہمراہ کشتی میں بھی سوار ہوکر تروینی سنگم پہنچے۔ جناب مودی نے گنگا، جمنا اور سرسوتی دریاؤں کے سنگم تروینی پر آرتی اور پوجا ارچنا کی۔ بھارت کے روحانی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کے سرکار کے عزم کے عین مطابق وزیراعظم نے مذہبی مقامات پر بنیادی ڈھانچے اور سہولتوں میں اضافہ کرنے کیلئے مسلسل سرگرم اقدامات کئے ہیں۔ اس سے پہلے پچھلے سال دسمبر کے مہینے میں پریاگ راج کے اپنے دورے دوران وزیراعظم مودی نے عام لوگوں کیلئے کنکٹی وٹی سہولتوں اور خدمات کو بہتر بنانے کیلئے پانچ ہزار 500 کروڑ روپے مالیت 167 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا تھا۔مہاکمبھ 2025، جو کہ 13 جنوری کو Paush پورنیما کے موقع پر شروع ہوا تھا، دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اور ثقافتی اجتماع ہے۔ امکان ہے کہ وہ مہا کمبھ میں سنتوں اور سادھوؤں سے ملاقات کریں گے۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی پریاگ راج کے مہاکمبھ میں آج صبح پوتر ڈبکی لگائی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب رجیجو نے کہا کہ مہاکمبھ 144 برسوں میں ایک مرتبہ آتا ہے اور اس طرح کے تاریخی، مذہبی اجتماع کے سلسلے میں کسی کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ وزیر موصوف نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ میلہ اتھارٹی کے رہنما خطوط پر عمل کریں، کیونکہ مہا کنبھ میں آنے والے افراد کی تعداد غیر معمولی اور ناقابل تصور ہے۔