August 30, 2024 3:14 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی میں گلوبل Fintech Fest میں بھارت کی مہارت کا ذکر کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارت کی Fintech سے عالمی سطح پر لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہوگی۔ ممبئی میں ایک خصوصی عالمی Fintech Fest (GFF) 2024 سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ بھارت کی Fintech کو، جتنی رفتار سے اور جس پیمانے پر اپنایا جارہا ہے، وہ بے مثال ہے اور دنیا کے بروقت ڈیجیٹل لین دین میں سے، آدھا لین دین، بھارت میں کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ مالی خدمات کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانے میں Fintech کا اہم رول رہا ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل لین دین سے، پیسے کے غیرقانونی لین دین کی لعنت میں کمی آئی ہے اور بینک نظام میں شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔

جناب مودی نے کہاکہ بھارت میں Fintech سے متعلق جو یکسر تبدیلی آئی ہے، وہ محض ٹیکنالوجی تک محدود نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اِن اقدامات کے سماجی اثرات، دوررَس ہیں۔ وزیراعظم نے GFF نمائش بھی دیکھی، جس میں Fintech منظر نامے سے متعلق تازہ ترین اختراعات کو نمایاں کیا گیا ہے۔ 

اِس موقع پر، بھارتیہ ریزروبینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ اب بھارت، یکسر تبدیلی کے دہانے پر ہے، جب ٹیکنالوجی ہر ایک شہری کی امنگوں کو پورا کرنے کا وسیلہ بنے گی۔ گلوبل Fintech Fest GFF-2024 کا انعقاد مشترکہ طور پر، بھارت کی ادائیگیوں سے متعلق کونسل، بھارت کے ادائیگیوں سے متعلق قومی کارپوریشن اورFintech Convergence کونسل کررہی ہیں۔ کانفرنس میں 300 سے زیادہ اجلاس سے تقریباً 800 مقررین خطاب کریں گے، جن میں بھارت اور دیگر ملکوں کے پالیسی ساز، ضابطہ کار، سینئر بینکرس، سرکردہ صنعتکار اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں