August 5, 2024 9:52 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں گیس کی ریکارڈ پیداوار کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو پورا کرنے کیلئے، توانائی کے شعبے میں خود کفالت بہت ضروری ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں گیس کی ریکارڈ پیداوار کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو پورا کرنے کیلئے، توانائی کے شعبے میں خود کفالت بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ رائے زنی، پیٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کی ایک پوسٹ کے جواب میں کی۔

 پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک نے گیس کی پیداوار کے سلسلے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 2020-21 میں گیس کی پیداوار 28 اعشاریہ سات BCM تھی، جو بڑھ کر 2023-24 میں 36 اعشاریہ چار تین BCM ہوگئی۔ مرکزی وزیر نے، یہ جو اعداد وشمار بتائے ہیں، اِن سے پتہ چلتا ہے کہ 2026 میں گیس کی پیداوار 45 اعشاریہ تین BCM ہوجائے گی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے اس کامیابی پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گیس کی پیدوار میں یہ ریکارڈ اس سمت ہمارے عزم کا ایک براہ راست ثبوت ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں