September 13, 2024 9:51 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے شہری ہوا بازی سے متعلق دلّی اعلانیہ منظور کیے جانے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ بھارت اِس دہائی کے آخر تک Aviation کا ایک سرکردہ مرکز بننے کی سمت گامزن ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے شہری ہوا بازی سے متعلق دلّی اعلانیہ منظور کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ کَل نئی دلّی میں دوسری ایشیا-بحرالکاہل وزارتی کانفرنس کے اختتام پر اِس اعلانیہ کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ یہ اعلانیہ ایک جامع خاکہ ہے جس کا مقصد ایشیا-بحرالکاہل خطے میں شہری ہوا بازی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی اشتراک کو وسعت دیناہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ بھارت اِس دہائی کے آخر تک Aviation    کا ایک سرکردہ مرکز بننے کی سمت گامزن ہے اور آنے والے برسوں میں یہ اُن خطوں میں شامل ہوجائے گا جو بہت اچھے ڈھنگ سے باہم منسلک ہیں۔

جناب مودی نے کہاکہ بھارت آج عالمی شہری ہوا بازی نظام کا ایک مضبوط حصہ ہے اور ملک میں اِس شعبے کی زبردست ترقی دیکھی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ دس سال میں بھارت میں ہوائی اڈوں کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے اور ملک Aviation کے تعلق سے شمولیت والا ملک بن گیاہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اب چھوٹے شہروں اور قصبوں تک سے ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے متوسط طبقے اور ذیلی متوسط طبقے کے لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جبکہ ماضی میں یہ صرف بڑے شہروں کے زیادہ تر خوشحال افراد تک محدود تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں