September 25, 2024 2:50 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے سونی پت ضلع کے گوہانا میں ایک ریلی سے خطاب کیا

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج ہریانہ کے سونی پت ضلع کے Gohana میں ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے الزام لگایا کہ ہریانہ میں کانگریس کے اقتدار کے دوران بدعنوانی عام رہی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریاں پیسوں کے عوض دی گئیں۔

اِس سے قبل سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہریانہ کے لوگوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کا ذہن بنالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے جشن کی خاطر ماحول پرجوش ہے۔ جناب مودی نے اِس ماہ کی 14 تاریخ کو کروکشیتر میں ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔

90 رکنی ہریانہ اسمبلی کے لیے 5 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے ساتھ 8 اکتوبر کو ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں