ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 7, 2024 3:05 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے سرکاری عہدے پر فائز رہتے ہوئے آج 23 برس مکمل کرلئے

جناب نریندر مودی کے سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے آج 23 سال پورے ہوگئے ہیں۔ 2001 میں آج ہی کے دن جناب مودی نے پہلی بار گجرات کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر جناب نریندر مودی کے اقدامات سے تحریک لیتے ہوئے مرکز میں NDA حکومت نے کئی فلاحی پروگرام شروع کیے۔ اکثر ”گجرات ماڈل“ کے نام سے مقبول ہے۔ یہ اقدامات پانی کی بچت، شجر کاری مہم، آئین کا جشن منانے، روایتی مصنوعات کا فروغ اور کھیل کود کی ثقافت کی حوصلہ افزائی سے متعلق ہیں۔ جناب مودی نے حکمرانی میں جن بھاگیداری یا عوام کی شراکت پر زور دیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے عوامی زندگی کے 23 برس مکمل ہونے پر یہ کہتے ہوئے مبارکباد دی ہے کہ اُن کا طویل سفر اُن لوگوں کیلئے ایک روشن مثال ہے، جو عوام کیلئے جیتے ہیں۔ جناب مودی نے پہلے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اور بعد میں بطور وزیراعظم آج اپنی عوامی زندگی کے 23 برس مکمل کرلئے ہیں۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کا عوامی خدمات کا یہ طویل سفر اِس بات کی بہترین مثال ہے کہ کیسے ایک شخص اپنی پوری زندگی قومی مفادات اور عوامی  فلاح وبہبود کیلئے وقف کرسکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہاکہ جناب مودی نے اِس بات کو ثابت کیا ہے کہ ایک ہی وقت میں غریبوں کی بہبود، ملک کی ترقی، سلامتی اور عالمی سطح پر بھارت کی شناخت کو مضبوط کرنے کیلئے کام کیا جاسکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہاکہ جناب مودی نے سبھی مسائل کے حل کا ایک مجموعی نظریہ پیش کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ اُن کیلئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ وہ جناب مودی کے اِس طویل عوامی خدمات سے متعلق سفر کو دیکھ پارہے ہیں۔

گجرات حکومت آج سے وِکاس سپتاہ منائے گی۔ اس کا اہتمام جناب نریندر مودی کے 2001 میں آج ہی کے دن وزیراعلیٰ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ریاست کے ترقی کے سفر کو منانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ کابینہ وزیر Rushikesh Patel نے میڈیا کو بتایاکہ ہفتہ کے دوران کئی پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں اہم مقامات پر وِکاس واک شامل ہیں۔ اس دوران ریاست میں تین ہزار 500 کروڑ روپے کا ترقیاتی کام بھی شروع کیا جائے گا۔ نریندر مودی حکمرانی سے متعلق اپنے تجربات کو مشترک کرکے لوگ #vikas Saptah کے ذریعے اس جشن میں شامل ہو سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں