وزیراعظم نریندر مودی نے آج سبھی لوگوں پر دیا ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کو اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سووچھتا، محض ایک مرتبہ کا وعدہ نہیں، بلکہ زندگی بھر کا عزم ہے۔ ”سووچھ بھارت مشن“ کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر نئی دلی میں ”سووچھتا ہی سیوا 2024“ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرے بھارت کی حصولیابی کے لیے مسلسل کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ”سووچھ بھارت مشن“ کی کامیابی میں سبھی نے اپنا تعاون کیا ہے، صفائی ستھرائی کو ایک جن آندولن بنانے میں 140 کروڑ بھارتیوں کے غیرمتزلزل جذبے کو سلام پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ”سیوا پکھواڑہ“ کے محض 15 دن میں، ملک بھر میں 27 لاکھ سے زیادہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں 28 کروڑ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ، مہاتما گاندھی اور ملک کی دیگر عظیم شخصیات کے بھارت کے خواب کو پورا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ جناب مودی نے سووچھ بھارت مشن کی کامیابی میں سبھی ہم وطنوں، صفائی کرمچاریوں، مذہبی رہنماؤں، ایتھلیٹس، مشہور و معروف شخصیات، غیر سرکاری تنظیموں – این جی اوز اور میڈیا کے افراد کے گراں قدر تعاون کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیا کہ آج صفائی ستھرائی سے متعلق دس ہزار کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشن Amrut کے تحت، مختلف شہروں میں پانی اور آلودہ پانی کو صاف کرنے کے پلانٹس لگائے جائیں گے۔
اس موقع پر، وزیراعظم نے کچرے اور گندے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی سے متعلق 9 ہزار 600 کروڑ روپے کے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ ان پروجیکٹوں میں AMRUT اور AMRUT-2.0 پہل قدمیوں کے تحت، صاف ستھری گنگا کا قومی مشن، شامل ہے۔ انہوں نے رائے زنی کی کہ اب سے ایک ہزار سال بعد بھی، کہ جب اکیسویں صدی کے بھارت کا مطالعہ کیا جائے گا، تو ”سووچھ بھارت ابھیان“ کو یقینا یاد کیا جائے گا۔
جناب مودی نے اس بات کو نمایاں کیا کہ دس سال پہلے، ملک کی 60 فیصد سے زیادہ آبادی کو مجبوراً کھلے میں رفع حاجت کے لیے جانا پڑتا تھا جو کہ انسانی وقار کے خلاف تھا۔ انہوں نے اس بات کو مزید اجاگر کیا کہ اسکولوں میں علیحدہ بیت الخلاء تعمیر کیے جانے کے سبب، لاکھوں اسکولوں میں لڑکیوں کی پڑھائی بیچ میں ہی چھوڑ دینے کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ یونیسیف کے ایک مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے گاؤوں کے کنبوں کی ہرسال اوسطاً 50 ہزار روپے کی بچت ہو رہی ہے۔×