August 12, 2024 3:05 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے زرعی شعبے میں تحقیق اور اختراع کی ضرورت پر زور دیا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے زرعی شعبے میں تحقیق اور اختراع کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کَل نئی دلی کے پوسا میں فصلوں کی 109 نئی اقسام کو جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اِن اقسام سے زراعت میں اختراع پر اُن کی توجہ سے مطابقت رکھتے ہوئے نتائج برآمد ہوں گے۔ کسانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران جناب مودی نے کہا کہ کسان دھرتی ماں کے تئیں اپنی ذمہ داری سے بخوبی واقف ہیں اور وہ رضاکارانہ طور پر کیڑے مار دواؤں کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے قدرتی کھیتی باڑی کو اپنا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کسانوں کو نئی اقسام کو اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ وزیراعظم نے اپنی تیسری مدت کار میں تین گُنا رفتار سے لوگوں کے لیے کام کرنے کے اپنے عہد کو دوہرایا۔

انہوں نے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی جانب سے دئیے گئے ’جے جوان، جے کسان‘ کے نعرے کو یاد کیا اور اس میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے ذریعے ’جے وِگیان‘ کا اضافہ کیے جانے کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ انہوں نے اِس میں ’جے انوسندھان‘ کا مزید اضافہ کیا جس سے تحقیق واختراع کو ترجیح دیئے جانے کی عکاسی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار، کسانوں کی بہبود کے تئیں پابندِ عہد ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ اُن کی میٹنگ ایک یادگار تجربہ رہا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں