ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 16, 2024 10:49 AM | PM CS CONFERENCE

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ چھوٹے شہروں میں اپنا کاروبار کرنے والے افراد کے لیے سازگار مقامات کی نشاندہی کریں اور اُن کی معاونت کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ چھوٹے شہروں میں اپنا کاروبار کرنے والے افراد کے لیے سازگار مقامات کی نشاندہی کریں اور اُن کی معاونت کے لیے اقدامات کریں۔ نئی دلی میں چیف سکریٹریوں کی چوتھی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے ریاستوں سے کہا کہ وہ متعلقہ ضابطوں کو سہل بنائیں کیونکہ ایسا نہ ہونے سے لوگوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پیش آتے ہیں۔ وزیراعظم نے کانفرنس کے شرکا پر زور دیا کہ ریاستوں کو حکمرانی کے ماڈل میں اصلاح کرنی چاہیے تاکہ شہریوں کی شمولیت یا جَن بھاگیداری کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ رِیفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم پر توجہ مرکوز کیا جانا اہمیت کا حامل ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کو سرکار کے مختلف اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا بھی اہم ہے۔

سرکُلر معیشت کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات کو سراہا کہ GOBARdhan پروگرام کو اَب توانائی کے ایک بڑے وسیلے کے طور پر دیکھا جا رہاہے۔ جناب مودی نے ریاستوں کو یہ ہدایت دی کہ وہ E-waste کی recycling کے لیے تخمینہ لاگت اور اصل لاگت میں فرق کو دور کرنے کے مختلف متبادل راستے تلاش کریں۔

صحت کے شعبے کے تعلق سے وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ Fit India تحریک کے تحت ملک میں موٹاپے کو ایک بڑے چیلنج کے طور پر لیا جانا چاہیے۔

جناب مودی نے کہا کہ ایک صحت مند اور تندرست بھارت ہی وِکست بھارت بن سکتا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں