وزیراعظم نریندر مودی نے بیرون ملک آباد بھارتی برادری کو ’راشٹر دوت‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیشہ ملک کے مضبوط برانڈ ایمبیسڈر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات کَل رات نیویارک میں Long Island کے Nassau Coliseum میں منعقدہ ایک تقریب میں بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
بھارت-امریکہ دوطرفہ تعلقات میں بھارتی برادری کے رول کو سراہتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ دنیا کیلئے AI کا مطلب آرٹی فیشیل انٹلیجنس ہوتا ہے، لیکن اُن کا خیال ہے کہ AI سے امریکہ-بھارت جذبے کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے امریکی صدر جوبائیڈن کے تئیں شکریے کا اظہار کیا کہ انہوں نے اپنے گھر میں اُن کی میزبانی کی اور کہاکہ یہ، 140 کروڑ بھارتیوں کا اعزاز ہے۔
جناب مودی نے اعلان کیاکہ امریکہ کے شہر Boston اور لاس انجلس میں دو نئے بھارتی قونصل خانے کھولے جائیں گے۔ اِس توسیع سے، پورے امریکہ میں آباد بھارتی برادری کے ساتھ رشتوں کو مضبوط بنانے کے، بھارت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے یونیورسٹی آف Houston میں تمل مطالعات کیلئے، Thiruvalluvar شعبہ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں وزیراعظم نے بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا Pushp منتر بھی دیا۔
ملک میں متحرک جمہوریت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حال ہی میں بھارت نے دنیا میں ووٹ ڈالنے کا سب سے بڑا عمل مکمل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اُن کی حکومت، لگاتار تیسری بار اقتدار میں آئی ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ اُن کا ذہن اور مشن پوری طرح واضح ہے اور وہ اپنی زندگی، اچھی حکمرانی اور خوشحال بھارت کیلئے وقف کردیں گے۔ جناب مودی نے کہاکہ اُن کی حکومت کی سوچ اور طریقہ کار میں تبدیلی کے سبب، پچھلے 10 سال میں 25 کروڑ لوگوں کو غریبی کے دائرے سے نکالا گیا ہے۔
جناب مودی نے کہاکہ بھارت کے فائیو جی نیٹ ورک کے آغاز سے اب تک، دو سال کے دوران، امریکہ کے فائیوجی نیٹ ورک سے کہیں زیادہ توسیع پاچکا ہے اور بھارت، ملک میں ہی تیار کیے گئے 6 جی نیٹ ورک پر کام کر رہاہے۔وزیراعظم نے خاص طور پر کہاکہ پوری دنیا کے مقابلے بھارت کا کاربن کا اخراج بہت معمولی ہے۔