وزیراعظم نریندر مودی نے کَل وارسا میں پولینڈ کے اپنے ہم منصب Donald Tusk اور وہاں کے صدر Andrzej Duda کے ساتھ ملاقات کے بعد پولینڈ کا اپنا تاریخی دورہ مکمل کرلیا ہے۔ جناب مودی نے پولینڈ کے اپنے دورے کو ایک خصوصی دورہ قرار دیا اور وسطی یوروپ کے ملک پولینڈ کو بھارت کا اہم دوست قرار دیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیراعظم نے کہاکہ انہیں اِس دورے سے ایک اہم دوست ملک کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا موقع ملا ہے۔ جناب مودی نے گرمجوشی کے ساتھ مہمان نوازی کیلئے پولینڈ کے عوام اور وہاں کی سرکار کا شکریہ ادا کیا۔
پولینڈ کے وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت-پولینڈ تعلقات کیلئے یہ ایک خاص دن ہے کیونکہ اِس سے پہلے کسی بھارتی وزیراعظم نے 1979 میں پولینڈ کا دورہ کیا تھا۔ جناب مودی نے پولینڈ کی کمپنیوں کو مدعو کیاکہ وہ ”Make in India, Make for the World“ پہل میں شامل ہوں۔
دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات کو کلیدی ساجھیداری میں بدلنے کا فیصلہ بھی کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی اور پولینڈ کے صدر Andrzej Duda نے مختلف شعبوں میں باہمی ساجھیداری کو وسعت دینے پر تبادلہئ خیال کیا، جن میں خوراک کو ڈبہ بند کرنے، Artificial Intelligence، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کا شعبہ شامل ہیں۔
جناب مودی نے پولینڈ میں بھارتی علوم کے ممتاز ماہرین کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پولینڈ کی کبڈی فیڈریشن کے صدر Michal Spiczko سے بھی ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہاکہ پولینڈ میں لوگ کبڈی میں کافی دلچسپی لیتے ہیں۔