September 26, 2024 3:01 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی رہائش گاہ پر FIDE چیس اولمپیاڈ کے چمپئنز سے بات چیت کی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے کل نئی دلی میں اپنی رہائش گاہ پر بھارتی چیس اولمپیاڈ کے کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ جناب مودی نے 45 ویں FIDE چیس اولمپیاڈ کی بھارت کی فاتح ٹیم کے ممبروں کے درمیان شطرنج کا ایک کھیل بھی دیکھا۔ بھارت نے ہنگری کے بڈاپیسٹ میں منعقدہ چیس اولمپیاڈ 2024 میں سونے کے دو تمغے جیتے تھے۔ بھارت کے شطرنج کھلاڑی آر پرگیانند نے وزیراعظم کی شطرنج سمیت کئی موضوعات پر معلومات کی ستائش کی۔ ملاقات کے بعد شطرنج کھلاڑی تانیہ سچدیو نے کہا کہ وزیراعظم کی کھیلوں کے تئیں دلچسپی سے اُنہیں ترغیب حاصل ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں