June 15, 2024 9:51 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے اٹلی کے خطے اپولیا میں جی سات سربراہ کانفرنس سے الگ، اٹلی کی اپنی ہم منصب جیورجیا میلونی سے دو طرفہ ملاقات کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اٹلی کے خطے اپولیا میں جی سات سربراہ کانفرنس سے الگ، اٹلی کی اپنی ہم منصب جیورجیا میلونی سے دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور دفاعی صنعت کے شعبے میں اشتراک کو مزید فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔ انھوں نے بھارت۔اٹلی دفاعی شراکت داری کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

انھوں نے صاف ستھری توانائی، مصنوعات سازی، خلا، سائنس و ٹیکنالوجی، ٹیلی مواصلات، AI، اور اہم معدنیات کے میدانوں میں تجارتی تعلقات میں اضافے کے لیے کہا، تاکہ حالات سے مطابقت رکھنے والی سپلائی چین تشکیل دی جا سکے۔ اِس سلسلے میں انھوں نے صنعتی حقوقِ املاک سے متعلق طے کیے گئے ایک مفاہمت نامے کا خیر مقدم کیا، جس میں  Patents، ڈیزائن اور ٹریڈ مارک سے متعلق تعاون کے لیے ایک خاکہ فراہم کیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے توانائی کی ترسیل میں تعاون کے لیے، آمادگی کے دستاویز پر دستخط کیے جانے کا خیر مقدم کیا جس سے صاف ستھری اور ماحول کے لیے سازگار توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

انھوں نے اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی   بات چیت کی۔ انھوں نے عالمی سطح پر تعاون نیز کثیر ملکی اقدامات کو مستحکم بنانے سے اتفاق کیا، جن میں بھارت۔مشرقِ وسطیٰ، مشرق۔یورپ اقتصادی راہداری بھی شامل ہے۔

اٹلی کی وزیراعظم نے جناب مودی کو لگاتار تیسری مدت کے لیے وزیراعظم منتخب کیے جانے پر مبارکبادی دی۔  دونوں رہنماؤں نے مائیگریشن اور لوگوں کی نقل و حرکت سے متعلق معاہدے پر، جلد از جلد عمل درآمد کے لیے کہا۔ اِس سے پیشہ ور، ہنرمند اور نیم ہنرمند کارکنوں، طلبا اور محققین کی آمدروفت میں سہولت پیدا ہوگی۔

اِس سے پہلے دن میں جناب مودی نے برطانیہ کے وزیراعظم رِشی سُنک، فرانس کے وزیراعظم Emmanuel Macron اور یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کی تھیں۔

وزیراعظم نے سربراہ کانفرنس سے الگ بہت سے عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی، جن میں امریکی صدر جوبائیڈن بھی شامل ہیں۔ جناب مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بھارت اور امریکہ دنیا کی اور زیادہ بھلائی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

انھوں نے اردن کے شاہ عبد اللہ دوئم سے بھی ملاقات کی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، اُردن سے اپنے مضبوط تعلقات کی قدر کرتا ہے۔

انھوں نے پوپ فرانسز سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ لوگوں کی خدمت اور کرہ ارض کی بہتری کے تئیں، پوپ کے عزم کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کانفرنس سے الگ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گُترش، برازیل کے صدر لولا دَا سلوا، ترکیے کے صدر رجب طیب اردغان، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد النہیان اور کینیڈا کے وزیراعظم جَسٹِن ٹروڈو سے بھی ملاقات کی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں