وزیراعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپک کیلئے روانہ ہونے والے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ وہ پُراعتماد ہیں کہ کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی زندگی کے سفر اور کامیابی سے 140 کروڑ بھارتیوں کی امیدیں وابستہ ہیں۔
Site Admin | July 5, 2024 9:39 AM